16 October 2024

امریکہ سے چھٹکارا یورپ کی ترقی و پیشرفت کیلئے ضروری

اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے ممالک نے اپنی آزاد پالیسی پر عمل پیر ا رہتے ہوئے امریکہ سے اپنے راستے جداکر لئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۳۰
تاریخ اشاعت: 13:42 - October 07, 2018

امریکہ سے چھٹکارا یورپ کی ترقی و پیشرفت کیلئے ضروریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے آسٹریا میں یورپ و آسٹریا کے مطالعاتی سکیورٹی کے ادارے کے سربراہ «ورنر فاسلابنڈ» Werner Fasslabend  سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ یورپ اب اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اگر یورپ کو ترقی کرنی ہے تو اسے امریکہ سے علیحدہ ہونا پڑے گا اور چین بھی اب اسی راستے پر گامزن ہے۔

ڈاکٹر کمال خرازی نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں دوغلی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک من جملہ فرانس بذات خود دہشتگردی کی آماجگاہ ہیں اور وہ ان دہشتگردوں کو ایران کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بعض علاقائی ممالک شام کے بحران کا باعث بنے ہیں۔

اس ملاقات میں «ورنر فاسلابنڈ» Werner Fasslabend  نےامریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یورپ کی پوزیشن کو کمزور کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  دفاعی اور سلامتی کی آزاد پالیسی اور یورپ کی کرنسی یورو کو مضبوط کرنے کی پالیسی امریکی اقدامات کے مقابلے میں یورپ  کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں