مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت ایران اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات میں توازن قائم کرے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں یمن کا مسئلہ بھی اٹھانا چاہیئے تھا، یمن میں سعودی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، ملک انتقامی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت سیاست بازی چھوڑ کر عوام کے مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان سے مذاکرات کے فیصلے کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے، 70 ہزار پاکستانیوں کے قاتل کسی رحم اور رعایت کے مستحق نہیں، حکومت خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ حکومتی حلقوں میں پاکستانی طالبان سے مذاکرات کے اشارے تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات برداشت نہیں کرے گی، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے، کالعدم جماعتوں کا پھر سے متحرک ہونا خطرناک ہے۔
پیغام کا اختتام/