اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اربعین ملین مارچ شروع 64 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

عراق کے اعلی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے اربعین کے موقع پر پیدل مارچ کی سکیورٹی کے سلسلے میں 64 ہزار اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۵۳
تاریخ اشاعت: 13:49 - October 09, 2018

اربعین ملین مارچ شروع 64 ہزار سکیورٹی اہلکارتعیناتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے اعلی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے اربعین کے موقع پر پیدل مارچ کی سکیورٹی کے سلسلے میں 64  ہزار اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔

عراقی سکیورٹی مرکز کے بیان کے مطابق عراق کے چار صوبوں میسان، ذیقار،المثنی اور واسط  کی پولیس سید الشہداء کے چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار کرنے کے لئے تیار ہے۔

عراقی پولیس کمانڈ سینٹر کے مطابق چہلم کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔زائرین کی سکیورٹی کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال اربعین حسینی کے موقع پردنیا بھر سے کروڑوں عزادار حسینی کربلا جاتے ہیں اور اس موقع پر دنیا کی سب سے بڑی ملین پیدل مارچ کر کے نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کا غم مناتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں