اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراقی فوج نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحد بند کر دی

عراقی فوج نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی غرض سے فوجی آپریشن شروع کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۷۹
تاریخ اشاعت: 21:33 - October 12, 2018

عراقی فوج نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحد بند کر دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بغداد میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ شام سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے سرحدی علاقے القائم سے لیکر تل صفوک تک کے دو کلو میٹر کے علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔

عراقی فوج نے علاقے میں موجود تمام سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرحدی نگرانی کی آپریشن میں عراقی فضائیہ بھی شریک ہے اور  بری فوج اور فضائیہ کے درمیان ہم آہنگی کے لیے خصوصی کمانڈ سینٹر بھی قائم کر دیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی انٹیلی جینس نے صوبہ الانبار کے علاقے صقلاویہ میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اس پر قبضہ کر لیا جہاں سے بڑی مقدار میں ہلکے اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں