مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر جنرل محمد باقر بیگی نے ہفتے کو صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی شاہ فرمان خان سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعلقات کی توسیع کے میدانوں خاص طور پر صوبہ خیبرپختونخوا میں پائے جانے والے مواقع سے استفادے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا-
ایرانی قونصلرجنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوستی و ہمسایہ ملکوں کی حیثیت سے کہ جن کی تاریخ اور ثقافت مشترک ہے، ایران اور پاکستان کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پائیں گے-
انہوں نے کہا کہ ایران، صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف ترقیاتی منصوبوں منجملہ سڑک سازی، ہائیڈورو بجلی پاور کی پیداوار، ڈیم اور پلوں کی تعمیر اور اسی طرح دیگر شہری ترقیاتی پروجیکٹوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے-
انہوں نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں پائی جانے والی رکاوٹیں جلد سے جلد دور ہوں-
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی شاہ فرمان خان نے بھی ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھائے جانے کی حمایت کی۔
پیغام کا اختتام/