اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

ترکی نے استنبول قونصل خانے اور رہائشی کمپلکس کی تلاشی دینے کی مخالفت کی صورت میں سعودی قونصل جنرل اور دیگر سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۱۱
تاریخ اشاعت: 15:47 - October 14, 2018

سعودی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترک حکام نے سعودی حکومت کو استنبول کے قونصل خانے اور رہائش گاہ کی تلاشی دینے کے لیے آج رات تک کی مہلت دی ہے۔ بصورت دیگر سعودی قونصل جنرل اور سفارت کاروں ملک سے جانا ہوگا۔

اس رپورٹ کے مطابق ترک تفتیش کار صرف سعودی قونصل خانے کی تلاشی پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ وہ ہر اس جگہ کی تلاشی لیں گے جہاں خاشقجی کی گمشدگی کے بعد سعودی قونصل خانے کی گاڑی دیکھی گئی تھی۔

اس سے پہلے ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے سعودی حکومت پر خاشقجی کیس میں تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے مگر وہاں سے لاپتہ ہوگئے۔

جمال خاشقجی کا نام سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے ستمبر دو ہزار سترہ سے ترکی میں مقیم تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں