16 October 2024

ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون، سرحدی محافظوں کی رہائی پر بات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردوں کے قبضے سے ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے حکومت پاکستان کے فوری اور ٹھوس اقدام کا مطالبہ کیاہے
خبر کا کوڈ: ۲۸۳۰
تاریخ اشاعت: 23:02 - October 17, 2018

ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون، سرحدی محافظوں کی رہائی پر بات چیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر‍ خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی وزیرخارجہ سے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرکے پاکستان منتقل کئے جانے کے معاملے پر بات چیت کی -

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہوئے مذاکرات اور اتفاق رائے کی بنیاد پر ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کی ضمانت فراہم کی جانی چاہئے -

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ اغوا کئے گئے ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی جان کی سلامتی اور ان کی رہائی کے لئے اقدام کرنے کے ساتھ ساتھ اس دہشت گردانہ اقدام کے ذمہ داروں کو بھی گرفتار کرے اور ایرانی سرحدی محافظین کو ایران کے حوالے کرے -

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکاہ حکومت پاکستان ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی اور دہشت گردوں کا پتہ لگانے کی پوری کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی فوج کے مختلف سطحوں کے کمانڈروں کا آپس میں مسلسل رابطہ ہے -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں