16 October 2024

پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے آمادہ ہیں، ایران کا اعلان

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر نے ایرانی سرحدی محافظین کو اغوا کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں رہا کرانے کے لئے دہشت گرد و شرپسند عناصر کے خلاف پاکستانی فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے لئے آمادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۳۵
تاریخ اشاعت: 23:29 - October 17, 2018

پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے آمادہ ہیں، ایران کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوب مشرقی ایران کے میرجاوہ زیرو پوائنٹ پر تعینات ایران کے کئی سرحدی محافظین کو انقلاب مخالف شرپسند و دہشت گرد عناصر نے منگل کی صبح اغوا کر لیا۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج سے رابطہ قائم کر کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اغوا کئے گئے سرحدی مخافظین کی حفاظت اور شرپسند عناصر کو ایران کے سپرد کئے جانے کی ضمانت دے اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو قبول کرے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ چھے ماہ کے دوران پاکستانی سرزمین سے ایران کے سرحدی ٹھکانوں پر دہشت گردوں نے بارہا حملے کئے ہیں۔

دریں اثنا پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے منگل کی شام میرجاوہ سرحد سے ایران کے سرحدی محافظین کو اغوا کئے جانے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ایران و پاکستان کی افواج اس سلسلے میں باہمی تعاون سے کارروائی کر رہی ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، ایران کی مدد کے لئے اپنے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں