مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور دیگر سطحوں کے حکام پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت میں پاکستانی حکام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مشترکہ سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کریں-
انہوں نے ایران کی سرحد سے اغوا کئے گئے ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی کے لئے انجام دیئے گئے اب تک کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ اسی طرح ایران کے وزرائے داخلہ اور دفاع، اغوا کئے گئے ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں-
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چونکہ ایرانی سرحدی محافظین کو دہشت گردوں نے اغوا کر کے پاکستان کے اندر منتقل کیا ہے اس لئے پاکستانی حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے-
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور دیگر سطحوں کے عہدیداروں کے ساتھ ہم نے پاکستانی عہدیداروں اور حکام سے بات چیت کی ہے تاکہ وہ مشترکہ سرحد پر پاکستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کریں-
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملنے والی ایرانی سرحدوں پر ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوان بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔
پیغام کا اختتام/