اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایٹمی میزائل کی تنصیب پر پولینڈ کا بیان

پولینڈ کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل کی تنصیب کےبارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۷۰
تاریخ اشاعت: 15:15 - October 24, 2018

ایٹمی میزائل کی تنصیب پر پولینڈ کابیانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پولینڈ کے صدر انڈرزیج ڈیوڈا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے میزائل کی تنصیب کے بارے میں پولینڈ کے سیاسی و فوجی حکام کے درمیان ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل روس کی وزارت خارجہ نے پولینڈ اور رومانیہ میں امریکہ کے ان میزائلوں کی تنصیب کی خبر دی تھیامریکی صدر ٹرمپ نے بھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ پولینڈ میں مستقل فوجی اڈہ قائم کئے جانے کے مسئلے پر غور کر رہا ہے۔

اس سے قبل پولینڈ نے امریکہ کو اس حوالے سے پیشکش بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ نیٹو نے روسی سرحدوں کے قریب اپنے فوجیوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ روس اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتا ہے اور اس نے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے علاقائی و عالمی سطح پر عدم استحکام بڑھے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں