اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی صدر کو علاقے کی صورتحال کا علم نہیں ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو علاقے کی صورتحال اور حقائق کے بارے میں علم نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۷۶
تاریخ اشاعت: 20:09 - October 26, 2018

امریکی صدر کو علاقے کی صورتحال کا علم نہیں ہے، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو علاقے کے حالات، علاقے کی تاریخ اور خطے کے عوام کی خصوصیات اور اسی طرح اس علاقے میں برسوں سے رونما ہونے والے واقعات و تبدیلیوں کا علم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اپنے ملک کے عوام کے مفادات کی پروا کئے بغیر بعض دہشت گرد گروہوں کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات کی بناپر امریکا کو علاقے میں جنگ میں الجھا رہے ہیں اور یوں وہ امریکی عوام کی شبیہ بگاڑنے کے ساتھ امریکی مفادات کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کے بارے میں ٹرمپ کے حالیہ بیان کا ذکرکرتے ہوئے جو انہوں نے وال اسٹریٹ جرنل میں دیا ہے کہا کہ افسوس کہ امریکی صدر نے ایران کے خلاف بے بنیاد اور غلط بیانات دینے کی عادت بنالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے سے متعلق ایران کی پالیسی پوری طرح شفاف ہے اور وہ پالیسی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ اور علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں