مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یورپی یونین اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایک مشترکہ نشست میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت پر زور دیا ہے.
یورپی یونین اور عالمی ایٹمی ایجنسی کی چھٹی سالانہ نشست کے دوران دونوں فریقین نےجوہری سرگرمیوں کے شعبے میں موجودہ تعاون سے حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دینے سےاتفاق کیا.
اس بیان کے مطابق، یورپی یونین کی اعلی رہنما فیڈریکا مغرینی بحیثیت جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی چیف کوآرڈینیٹر اس معاہدے کے بہتر نفاذ کے لئے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ رابطے میں رہیں گی.
پیغام کا اختتام/