16 October 2024

مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ اسلام آبادکے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے مغوی ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ 5
خبر کا کوڈ: ۲۹۲۱
تاریخ اشاعت: 15:26 - October 31, 2018

مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے  دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران و پاکستان دو اچھے ہمسایہ ممالک ہیں اور پاکستان کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج علی الصبح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی  ملاقات و گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقاتوں میں دو طرفہ سیاسی و عسکری امور پر بات ہوگی۔

پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

واضح رہے کہ پندرہ اکتوبر کو ایران کی میرجاوہ سرحد پر زیروپوائنٹ علاقے سے انقلاب مخالف شرپسند و دہشت گرد عناصر نے 12 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کر کے پاکستان منتقل کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں