16 October 2024

پاکستان میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۲۸
تاریخ اشاعت: 20:57 - November 01, 2018

پاکستان میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تیل و گیس سے متعلق ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور جمعرات کے روز سے پٹرول ستانوے روپئے، تراسی پیسے، اور ڈیزل ایک سو بارہ روپئے، چورانوے پیسے، فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس ادارے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں نو روپئے، دو پیسے، اور ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپئے، بائیس پیسے، فی لیٹر بڑھانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم پٹرول کی قیمت میں پانچ روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں چھے روپے، سینتیس پیسے، فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی، گیس اور ایندھن کی شدید قلّت ہے جس کی بنا پر اس ملک کے عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حکومت اسلام آباد کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی منطقی حل پیش نہیں کیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں