16 October 2024

پاکستان اور چین کے مابین معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۴۴
تاریخ اشاعت: 18:38 - November 03, 2018

پاکستان اور چین کے مابین معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر دستخطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کے شہر بیجنگ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور سی پیک سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے بعد  دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں زراعت، اقتصادی و تکنیکی تعاون، ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ  کے درمیان معاہدوں کے علاوہ پاکستان سےغربت کے خاتمے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط، دونوں ملکوں میں زراعت اور اقتصادی و تکنیکی تعاون کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے موقع پرآج چین کے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں