مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چار نومبر یعنی عالمی سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن اور یوم طلبا کی آمد کی مناسبت سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہزاروں طلبا سے اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ گذشتہ چالیس برس میں امریکا نے فوجی اقتصادی اور تشہیراتی جنگ مسلط کرنے سمیت ایران کے خلاف طرح طرح کے اقدامات اور ہتھکنڈوں کا استعمال کیا۔
آپ نے فرمایا کہ امریکا اپنے ان تمام اقدامات کے ذریعے ویسا ہی تسلط دوبارہ جمانا چاہتا تھا جیسا شاہی حکومت کے دور میں تھا لیکن وہ اپنےاس مقصد میں ناکام رہا ہے۔
رہبر انقلاب انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس درمیان جو ایک اہم حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ پچھلے چالیس سال کے دوران شکست امریکا کی ہوئی اور فتح اسلامی جمہوریہ ایران کو ہی ہمیشہ نصیب ہوئی ہے۔
آپ نے فرمایا کہ امریکا کی شکست کی وجہ بھی یہ ہے کہ حملہ اس نے شروع کیا لیکن مقصد ایک بھی حاصل نہیں کرسکا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کا امریکا چالیس سال پہلے والے امریکا کے مقابلے میں کہیں زیادہ کمزور ہوچکا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا کے بڑے بڑے سیاستداں آج یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ امریکا کی قوت فیصلہ اور پالیسی فرسودہ ہوچکی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےفرمایا کہ موجودہ امریکی صدر نے امریکا کی رہی سہی آبرو اور لیبرڈیموکریسی کی عزت کو بھی خاک میں ملادیا ہے۔
پیغام کا اختتام/