مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے صوبہ اصفہان کے علاقےلنجان میں مقدس مقامات کے دفاع میں شہید ہونے والوں کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میزائل پروگرام کا مقصد ملکی دفاع ہے مگر دشمن ہمارے میزائل پر قبضہ کرکے ایران کو کمزور کرنا چاہتا ہے.
اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور 11 فروری کو ایران بھر میں ہونے والی انقلابی ریلیوں کا ذکر کرتے ہوئے علی لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ انقلاب کی طاقت اور بالادستی کو قائم رکھنے کے لئے قومی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے.
لاریجانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 39 سال بعد بھی دشمن ایران اور ہماری قوم کے خلاف سازشوں سے پیچھے نہیں ہٹا جبکہ وہ عوام کو 11 فروری کی ریلیوں میں شرکت سے بھی مایوس کرنا چاہتا ہے مگر وہ غلطی کا شکار ہے کیونکہ ایرانی قوم ہمیشہ سے بیدار اور ہوشیار ہے.
پیغام کا اختتام/