مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی اداروں کو عالمی مارکیٹوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممالک کی معیشت پر اثرات کے نتائج کے بارے میں پہلے ہی خبردار کر چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایران سے تیل کی خریداری کے معاملے میں بڑی طاقتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ہندوستان سمیت دنیا کے آٹھ ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے مستثنی قرار دے دیا ہے۔
پیغام کا اختتام/