مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ذریعے تیار کیا جانے والا یہ تادیبی بل ان سبھی ملکوں کے لئے ہو گا جو امریکی پابندیوں کی پیروی کرتے ہوئے ایران سے تیل یا دیگر ایرانی مصنوعات کی خریداری بند کر دیں گے-
اس بل کی منظوری کے بعد سے ان ملکوں کا کوئی بھی سامان ایران میں داخل نہیں ہو سکے گا جو ایران مخالف امریکی پابندیوں میں واشنگٹن کا ساتھ دیں گے-
پارلمینٹ کے تیارہ کردہ تادیبی بل کے تحت جو بھی ملک امریکی پابندیوں کا ساتھ دے گا اس کو دس سال تک ایران کا تیل اور گیس فروخت نہیں کی جائے گی-
ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ پانچ نومبر سے شروع ہو گیا ہے یہ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی ہیں جس میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں درج ایران کے مفادات کو کسی رکاوٹ کے بغیر پورا کیا جائے-
پیغام کا اختتام/