اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ڈنمارک میں اہواز دہشتگردانہ حملے میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار

ڈنمارک کی پولیس نے کہا ہے کہ ستمبر میں ایرانی شہر اہواز کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث الاحوازیه کے تین دہشت گردوں کو ڈنمارک میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۹۱
تاریخ اشاعت: 23:40 - November 08, 2018

ڈنمارک میں اہواز دہشتگردانہ حملے میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک کی پولیس نے دہشت گرد تنظیم الاحوازیہ سے منسلک تین ملزموں کو اہواز دہشت گردانہ حملے کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ڈینش پولیس نے کہا ہے کہ ملکی قوانین کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو نقدی جرمانے کے علاوہ دو سال سے زائد قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تینوں دہشتگرد اہواز کے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث تھے جس کے نتیجے متعدد نہتے افراد شہید ہوئے اس حملے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں ہالینڈ اور ڈنمارک کے ایران میں تعینات سفیروں کو ان ممالک میں دہشت گرد گروہ "الاحوازیه" کے دہشت گردوں کی موجودگی کی وجہ سے طلب کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ہندوستان، شام اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی تھی۔

22 ستمبر کی صبح ایران کے جنوبی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ جاری تھی جس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے 25 افراد کو شہید اور 60 دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں