اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دنیا امریکی پالیسیوں کی یرغمال نہیں بن سکتی، ایرانی وزیر خآرجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا موجودہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کی یرغمال نہیں بن سکتی۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۰۳
تاریخ اشاعت: 1:15 - November 11, 2018

دنیا امریکی پالیسیوں کی یرغمال نہیں بن سکتی، ایرانی وزیر خآرجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپنے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح کیا کہ امریکی حکومت کا رویہ عالمی قوانین اور ضابطوں کے سراسر منافی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ یونیسکو، پیرس، نیفٹا، ٹرانس پیسفک اور ایٹمی معاہدے سے نکل گیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت امریکہ عالمی قوانین سے کھلی بغاوت پر اتر آئی ہے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ تہران نے ایٹمی معاہدے کے ذریعے ایران کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ظاہر کرنے کے امریکی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں ایران کے خلاف امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور بعض دیگرملکوں کی چالیس سال کی سرمایہ کاری ضائع ہوگئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں