16 October 2024

مولانا سمیع الحق کے سکریٹری لاپتہ

جمعیت علمائے اسلام پاکستان س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری کی گمشدگی کی خبروں کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ کو تفتیش میں شامل کرنے کے لئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۲۱
تاریخ اشاعت: 15:09 - November 13, 2018

مولانا سمیع الحق کے سکریٹری لاپتہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے معاملے میں ان کے سیکریٹری کو تفتیش میں شامل کرنے کے لئے باضابطہ طور پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا-

پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکریٹری احمد شاہ اور ان کے دیگر عزیز و اقارب پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور احمد شاہ نے پولیس سے کچھ دن کا وقت مانگا ہے-

اس سے قبل پاکستانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائشگاہ سے گذشتہ تین چار روز سے لاپتہ ہیں-

ان کے اہل خانہ نے دعوی کیا تھا کہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ پولیس نے ان کی حراست کی تردید کی ہے-

مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق نے بھی کہا تھا کہ ان کے والد کے سیکریٹری گذشتہ تین چار روز سے لاپتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھروالوں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا موبائل فون بند ہے-

یاد رہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے معاملے میں اب تک کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے قتل میں سعودی عرب ملوث ہے- مولانا سمیع الحق نے قتل ہونے سے دو روز قبل سعودی حکومت اور خاص طور پر سعودی ولیعہد بن سلمان کی جارحانہ پالیسیوں اور یمن پر سعودی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی-

مولانا سمیع الحق کو گذشتہ جمعے کی شام راولپنڈی میں ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں