اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی پابندیاں ایران کے تیل کی فروخت پر غیر موثر ، صدر مملکت

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی نادرست اور ظالمانہ پابندیوں سے ایران کے تیل کی فروخت متاثر نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۲۸
تاریخ اشاعت: 23:10 - November 14, 2018

امریکی پابندیاں ایران کے تیل کی فروخت پر غیر موثر ، صدر مملکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ امریکی سمجھ رہے تھے کہ وہ ایران کے تیل کی برآمدات کا سلسلہ منقطع کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر حالیہ دنوں میں وہ خود ہی سمجھ گئے کہ ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کے اندرونی مسائل اور تیل کی قیمتوں کی بنا پر ایران کے تیل کی برآمدات کو منطقع کیا جانا ناممکن ہے اور ایران کے پاس تیل فروخت کرنے کے کافی ایسے طریقے موجود ہیں کہ پابندیوں سے جن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود ایران، دنیا کے ساتھ اپنے مالی رابطوں کا تحفظ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ ایرانی عوام اپنے ملک کے خلاف امریکہ کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے اور ایرانیوں نے پوری دنیا کو سمجھا دیا ہے کہ امریکی غلط راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور وہ ایسے اہداف کے درپے رہے ہیں جو کبھی پورے نہیں ہو سکتے۔

صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انھیں پیروں تلے روند رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں