16 October 2024

دنیا کے چپے چپے میں انقلاب اسلامی کے آثار

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے ہمیں یہ درس دیا کہ عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۳
تاریخ اشاعت: 8:11 - February 13, 2018

دنیا کے چپے چپے میں انقلاب اسلامی کے آثارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف اہل سنت عالم دین حیدرعلوی نے اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پرکہا کہ سید الشہدا، امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے دور میں امت اسلامیہ ایک بے جان پیکر میں تبدیل ہو چکی تھی، سید الشہدا علیہ السلام کے دور میں نمازیوں کی کمی نہیں تھی اور روزہ داروں کی کمی نہیں تھی، اگر کمی تھی تو امامت الہیہ کی تھی اور سرمایہ داری نظام کے مقابلے میں سید الشہدا نے اسلام کی حقیقی تصویر اور روح کو زندہ کیا۔ اسی طرح انقلاب اسلامی ایران بھی سرمایہ داری نظام کے خلاف تھا اور یہ طاغوت و استکبار کے خلاف قیام تھا۔ دنیا کے شہنشاہی نظام اور بادشاہی نظام اس انقلاب کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرتے تھے اور آج بھی اسی نظام سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح دنیا کے مسائل کی وجہ طاغوتی، سرمایہ دارانہ نظام ہے اسی طرح ان مسائل کا حل انقلاب اسلامی میں مضمر ہے۔ کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ دنیا میں اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی رح کی عظیم جدوجہد سے پہچانی جاتی ہے اور آج دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کی گونج سنائی دیتی ہے اور اس انقلاب نے حریت پسندی اور سامراجی اور استکباری طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس دیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے ایران کےاسلامی انقلاب کو دیگر اسلامی ملکوں کے لیے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی مغربی اور سامراجی طاقتوں کے خلاف حضرت امام خمینی (رح) کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے ایرانی عوام کے انقلاب کے اسلامی تشخص کو اس کی منفرد خصوصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام، تمام سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود آج عالمی سطح پر اپنی طاقت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حکمرانوں کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ دین کی حقیقی روح ختم ہوجائے ، اگرچہ دین ظاہری طور پر باقی رہے ۔ اہلبیت علیہم السلام کو دیوار سے لگانا اور انہیں معاشرے سے حذف کرنا بھی اسی کوشش و سازش کی ایک کڑی تھی۔ حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے انقلاب نے دنیا میں تہلکہ مچایا۔ جب غیر معصوم کی قیادت میں برپا ہونے والے انقلاب کے یہ اثرات ہیں تو ، معصوم کی قیادت میں قائم ہونے والا نظامِ حکومت اور انقلاب کتنا عظیم ہوگا؟

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں