مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے صوبہ المھرہ کے باسیوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرایے کے فوجیوں کی سفاکانہ کارروائیوں کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا ہےملک کا دفاع ہرحال میں کیا جائے گا۔
انصاراللہ نے سعودی اہلکاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ المھرہ پر قبضہ کرنے کی غرض سے جو سفاکانہ اقدامات کئے جارہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یمنی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صوبہ المھرہ کے عوام کے پرامن احتجاج کے دوران سعودی قابض فوجیوں کی جانب سے عام شہری کے قتل کی شدید مذمت کی۔
واضح رہے کہ صوبہ المھرہ میں عوام نے سعودی جارحیت کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا تھا جس کے دوران سعودی اہلکاروں نے اندھادھند فائرنگ کرکے کئی عام شہریوں کوشہید و زخمی کیاتھا۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
پیغام کا اختتام/