مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں9 مرحلوں کے تحت ہونے والے پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج منگل کی صبح ہوگیا ہے تاہم کشمیرمیں پنچایتی انتخابات کے موقع پرعام ہڑتال ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر عام ہڑتال کی جارہی ہے اور تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ریل خدمات بھی معطل رکھی گئیں۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناءپر ایک دن کے لئے معطل رکھی گئی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے حریت ر ہنما یاسین ملک کو سری نگر سے گرفتار کرلیا ہے۔
ادھر ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کےدوسرے اورآخری مرحلے کی 72 سیٹوں پر ووٹنگ زبردست حفاظتی بندوبست کے درمیان شروع ہوگئی ہے۔
دو پولنگ مراکز کو چھوڑ کر باقی بوتھوں پر پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک چلے گی۔
پیغام کا اختتام/