مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی اور کیمیائی ہتھیاروں کی بھینٹ چڑھنے والا سب سے بڑا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ تہران عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کا حقیقی علمبردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران دہشت گردوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے خلاف جدوجہد میں بھی پیش پیش ہے اور دنیا بھر کے ملکوں پر زور دیتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو اپنے مالیاتی ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے منشیات کے خلاف مہم میں ایران کے قائدانہ کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر تعینات ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں منشیات کے خلاف مہم میں ایران کے کردار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی عوام ترقی و پیشرفت کے راستے پر پوری قوت کے ساتھ گامزن رہیں گے اور امریکہ کو اپنے کیے پر پشیمان ہونا پڑے گا۔
پیغام کا اختتام/