16 October 2024

صیہونی حکومت کا وسیع پیمانے پر بائیکاٹ کیا جانا چاہئس۔ آیت اللہ تسخیری

تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے تیسرے دن مختلف کمیشنوں اور کمیٹیوں کی خصوصی نشستوں میں انسانی حقوق، مسئلہ فلسطین اور اسلامی بیدار جیسے اہم موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۹۰
تاریخ اشاعت: 23:27 - November 26, 2018

صیہونی حکومت کا وسیع پیمانے پر بائیکاٹ کیا جانا چاہئس۔ آیت اللہ تسخیریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری نے مسئلہ فلسطین سے کسی بھی طرح کی پسپائی کی حرمت کے فتوے جاری کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

انھوں نے پیر کے روز بتیسویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کی علما یونین کی نشست میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں شرعی فتؤوں کے عنوان سے قابل تدوین نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان نکات میں صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کا حرام ہونا اور عالمی سطح پر صیہونی اداروں کے مکمل بائیکاٹ کئے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بیت المقدس، تمام مسلمانوں کے حقوق کا حصہ ہے اور فلسطینیوں کو بھی اس سلسلے میں پیچھے ہٹنے کا حق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے اس لئے کہ امریکی، غاصب صیہونیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

دریں اثنا بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلامی بیداری عالمی فورم کی اعلی کونسل کی نشست میں کہا ہے کہ سینچری ڈیل امریکی منصوبے کے ذریعے فلسطینی امنگوں کو فراموش کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ تحریک انتفاضہ استقامت و مزاحمت کو جاری رکھے جانے اور اسی طرح صیہونی حکومت کے زوال کے لئے پہلا قدم ہے۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی صیہونیزم اور قدامت پسند عرب، مسئلہ فلسطین کی پردہ پوشی اور امریکی منصوبے کی تکمیل کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی شکست کی علامات مکمل طور پر نمایاں ہو چکی ہیں۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکہ اور صیہونیزم، اسلامو فوبیا اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسلئے تحریک مزاحمت کو دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

دوسری جانب بتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک بیان میں امریکی سازشوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے انسانی حقوق کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی، یمنی عوام کے قتل عام، عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے جرائم، فلسطینی تشخص یہودی بنائے جانے اور سرزمین فلسطینی کے عوام خاص طور سے عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل عام نیز بحرین و نائیجیریا میں آزادی کی سرکوبی کی حمایت کر رہا ہے۔

بتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے انسانی حقوق کمیشن کے ارکان نے نائیجریا، مراکش اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی اور ان کے حقوق کو نظرانداز کئے جانے کے مقابلے میں موثر دفاعی اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں