16 October 2024

برسلز میں اعلی ایرانی اور یورپی عہدیداروں کی ملاقات

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے تہران برسلز تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۰۲
تاریخ اشاعت: 16:44 - November 28, 2018

برسلز میں اعلی ایرانی اور یورپی عہدیداروں کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں ایک دوسرے سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں عہدیداروں نے ایٹمی معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور اس معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

علی اکبر صالحی اور فیڈریکا موگرینی نے اس ملاقات میں ایران مخالف غیرقانونی امریکی پابندیوں بالخصوص نیوکلیئر سیفٹی نظام اور ادویات کی صنعت پر عائد پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا اور انھیں ناقابل قبول قرار دیا۔

اس سے پہلے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا تھا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی یونین کے پاس بہت کم وقت بچا ہے اور ایرانی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں