مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ذرائع کے مطابق نئی دہلی نے سارک سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت دئیے جانے سے متعلق پاکستانی وزارت خارجہ اعلان کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ ہندوستان مہمان نہیں بلکہ سارک کا بااثر ملک ہے۔
اس سے پہلے منگل کے روز پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا تھا کہ نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلاس کے انعقاد کی مخالفت کے باوجود ان کا ملک ہندوستان کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دے گا۔
ہندوستان نے دو ہزار سترہ میں بھی سارک سربراہی اجلاس کے پاکستان میں انعقاد کی مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے یہ اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔
جنوبی ایشیا کے تعاون کی تنطیم سارک کا قیام انیس سو پچاسی میں عمل میں آیا تھا اور اس تنظیم میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، افغانستان اور بھوٹان شامل ہیں۔
سن دو ہزار سات میں افغانستان کو بھی اس تنظیم میں رکنیت دی گئی تھی جس کے بعد اس تنظیم کے رکن ملکوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
ایران اور چین کو اس تنظیم میں مبصر کی حثیت حاصل ہے۔
پیغام کا اختتام/