اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پیرس نے آنگ سان سوچی کی شہریت منسوخ کر دی

پیرس کی بلدیہ نے میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کر دی۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۲۳
تاریخ اشاعت: 23:05 - December 01, 2018

پیرس نے آنگ سان سوچی کی شہریت منسوخ کر دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کے فوجیوں کے پرتشدد اقدامات کے باعث کہ جسے اقوام متحدہ نے نسل کشی قرار دیا ہے، حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیرس کی بلدیہ کے عالمی امور کے ڈائریکٹر پیٹریک کلوگ مین نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو جس وحشتناک صورتحال کا سامنا ہے اسے دیکھتے ہوئے آنگ سان سوچی کو ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا۔

جاری کردہ بیان میں سوچی سے اعزازی شہریت واپس لینے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی توثیق کے لیے دس دسمبر کو اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی سوچی سے اپنا اعلی ترین سفارتی ایوارڈ واپس لے لیا تھا۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں