مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ہونے والی اپنی ملاقات میں پاکستان کی سیکورٹی کی صورت حال اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اسی طرح سرحدوں کی صورت حال اور افغانستان میں امن کے عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی فوج، اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مہم کے تحت دو ہزار چودہ سے اب تک ضرب عضب، ردالفساد اور خیبر نامی فوجی آپریشن کر چکی ہے۔
پیغام کا اختتام/