16 October 2024

امید ہے کہ یورپ جلد ہی اپنے وعدوں پر عمل کرے گا، ایران

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپ نئے عیسوی سال کے آغاز سے پہلے پہلے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل کرنا شروع کر دے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۵۰
تاریخ اشاعت: 20:57 - December 06, 2018

امید ہے کہ یورپ جلد ہی اپنے وعدوں پر عمل کرے گا، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے یورپ نے اپنے وعدے کس حد تک پورے کئے ہیں، کہا کہ یورپی ملکوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں پیدا ہو جانے والے خلا کو پرکرنے کے لئے نیا راستہ تلاش کریں گے تاکہ ایران کو ایٹمی معاہدے سے اقتصادی فوائد حاصل ہو سکیں-

انہوں نے کہا کہ خود یورپی ملکوں کا کہنا ہے کہ کسی ایک مسئلے پر ستائیس ملکوں کا اتفاق رائے ہو جانا اتنا آسان نہیں ہے جبکہ امریکیوں کی بھی کوشش ہے کہ یورپ کو ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھنے اور ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے سے روکیں-

علی اکبر صالحی نے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود یورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے مختلف مراحل کو طے کر رہے ہیں-

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ صالحی نے اس سوال کے جواب میں کہ اگر یورپی پیکج پر ایران مطمئن نہ ہوا تو تہران کا اگلا اقدام کیا ہو گا، کہا کہ یورپی ممالک جس مجوزہ پیکج کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں اس کا ایران میں بھی جائزہ لیا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد فرانس، برطانیہ، چین، روس، جرمنی اور یورپی یونین نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایٹمی معاہدے میں باقی اور اس پر عمل کرتے رہیں گے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں