16 October 2024

جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے

سعودی حکومت نے سوئیڈن میں یمن کے امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے تیز کر دیئے جس کے جواب میں یمنی افواج نے جارح اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۵۶
تاریخ اشاعت: 22:07 - December 06, 2018

جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے جوابی حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے مجازہ علاقے میں ایک بڑی کارروائی کے دوران سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا جبکہ بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کر لیا-

العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے صوبے عسیر میں علب گذرگارہ کے قریب دشمن کی سپلائی لائن پر قبضہ کر لیا-

یمنی فوج نے اس سے پہلے تین دسمبر کو بھی جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا تھا اس حملے میں زلزال بیلسٹک میزائل سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا-

اس درمیان یہ  بھی خبر ہے کہ یمنی فوج نے یمن کے صوبہ صنعا کے شمال مشرقی علاقے فرضہ نہم میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر قاصف ایک ڈرون طیارے سے بمباری کی-

اس حملے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کی خاصی تعداد ہلاک اور زخمی جبکہ سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑی بھی تباہ ہو گئی-

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے صنعا کے نہم علاقے میں دشمن کے پے در پے حملوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ البیضا شہر کے قانیہ محاذ پر بھی سعودی اتحاد کے حملوں کو یمنی فوج نے بری طرح پسپا کر دیا- اس کارروائی میں بھی دشمن کو بھاری  جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا-

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا محاصرہ جاری رہنے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے-

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکا کی ایماء پر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جن میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں-

محاصر کی وجہ سے یمن کے عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور دواؤں کے فقدان کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں یمنی بچے موت کے خطرات سے دوچار ہیں-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں