16 October 2024

پاکستان پر نازک سے بھی زیادہ خراب وقت

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے بعد اب اس ملک کی فوج نے بھی کہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۶۲
تاریخ اشاعت: 23:09 - December 07, 2018

پاکستان پر نازک سے بھی زیادہ خراب وقتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمیشہ کہا جاتا رہا ہے کہ 70 سال سے پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، لیکن اب نازک دور سے چلتے ہوئے ہم اہم موڑ پر آگئے ہیں، اب یا تو آگے نازک وقت نہیں ہے، یا پھر نازک سے بھی زیادہ خراب وقت ہے، ہم نے جنگیں لڑیں آدھا ملک گنوا دیا اور ایٹمی قوت بھی بن گئے، ہندوستان کے ساتھ کئی جنگیں ہوئیں، کشمیر کا معاملہ بھی حل نہ ہوا، ملک کے کتنے نازک دور آئے اور اس کے ذمہ دار کون ہیں؟ یہ سوچنا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہماری فالٹ لائنس میں معیشت، کمزور گورننس، عدالتی و تعلیمی نظام، مذہب و فرقہ ورانہ اشتعال انگیزی شامل ہیں، ہم خود اس میں پڑے اور دشمن نے اس سے فائدہ اٹھایا، آج ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں، آج کی پاکستانی فوج گزرے ہوئے کل کی فوج نہیں ہے، لیکن پچھلے 70 سال کے مدو جزر میں رہیں گے تو آگے نہیں جاسکتے، ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے  کہا کہ رواں سال ہندوستانی فوج نے 2593 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 55 شہری ہلاک اور 300 زخمی ہوئے اور یہ تاریخ میں شہریوں کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں