مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بریگیڈیر حسین اشتری نے اتوار کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چابہار کے سیکورٹی اہلکاروں کی دلیری اور ہوشیاری کی بدولت دہشت گردی کی یہ سازش ناکام ہو گئی اور اس سلسلے میں دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس حملے کے سلسلے میں بعض دیگر عناصر کا بھی پتہ لگایا گیا اور انھیں بھی بروقت گرفتار کر لیا جائے گا۔
بریگیڈیر حسین اشتری نے کہا کہ اس قسم کے حملے سے ایرانی عوام کی سیکورٹی کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ایک دہشت گرد نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو اڑانے کی کوشش کی تھی مگر ایران کے پولیس اہلکاروں کی ذہانت اور بروقت کارروائی کی بدولت یہ دہشت گرد اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور اس نے گیٹ پر ہی دھماکہ کر دیا جس میں خود حملہ آور ہلاک اور دو افراد شہید اور بیالیس دیگر زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
پیغام کا اختتام/