مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک نہایت مشکل وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی، پاکستان آج خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بھی بہت سارے شعبوں میں پیچھے رہ گیا ہے، ملک کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے نامساعد حالات میں کچھ نہ کرنا یا سرسری سی کارروائی مسئلے کا حل نہیں ہے، ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم موجودہ حالات کو ٹھیک کریں، اگر نیت ٹھیک ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو کوئی چیز ناممکن نہیں۔
پیغام کا اختتام/