16 October 2024

ہندوستان کی پاکستان کو دھمکی

ہندوستان کی وزیر دفاع نے جموں میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان کو جوابی اقدام کی دھمکی دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۹
تاریخ اشاعت: 21:26 - February 14, 2018

ہندوستان کی پاکستان کو دھمکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز سری نگر میں جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اس ملک کو خمیازہ بھگتنا ہوگا جو ان دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام جموں میں سنجوان کے فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے اتوار کے روز کے حملے میں ہندوستان کے کم از کم دس فوجی اہلکا ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستان کی وزیر دفاع نے اس حملے کا ذمہ دار مسعود اظہر کی جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم کو قرار دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ پاکستان اس گروہ کی حمایت کرتا ہے ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایسے کسی بھی دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں پاکستان ملوث رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں