اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید

ایران اور ہندوستان کے وزرائے صحت نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۹۷
تاریخ اشاعت: 22:04 - December 14, 2018

ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر صحت قاضی زادہ ہاشمی نے نئی دہلی میں ماؤں اور بچوں کی صحت و تندرستی اور خوراک کے زیرعنواں اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیر صحت جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے صحت نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔

فریقین نے جدید ٹیکنالوجی، دوا، ویکسن اور طبی آلات کے شعبوں میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی تجویز پیش کی تاکہ دو طرفہ سمجھوتے کی کارروئی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیاں اور ایران و ہندوستان کے درمیان روپے میں تیل کا سودا دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی توسیع کے لئے بہترین موقع ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں