16 October 2024

ایران نے 2017 میں 777 ملین بیرل خام تیل برآمد کیا

ایرانی وزارت تیل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال مختلف یورپی اور ایشیائی ممالک کو 777 ملین بیرل خام تیل برآمد کیا ہے.
خبر کا کوڈ: ۳۲
تاریخ اشاعت: 12:00 - January 03, 2018

ایران نے 2017 میں 777 ملین بیرل خام تیل برآمد کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے 2017 کے سال میں مختلف ممالک کو یومیہ 21 لاکھ 30 ہزار بیرل تیل برآمد کیا جن میں 62 فیصد ایشیائی اور 38 فیصد یورپی ممالک شامل ہیں.

اسی دوران چین اور بھارت کے علاوہ جنوبی کوریا اور جاپان ایرانی تیل کے بڑی ایشیائی گاہکوں میں شامل رہے جبکہ ترکی، اٹلی، برطانیہ، ہنگری اور نیدرلینڈ نے بھی ایرانی تیل کے خریداروں میں تھے.

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ایران سے 180 ملین بیرل مائع گیس برآمد کی گئی جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے جنوبی صوبے بندرعباس میں تعمیر ہونے والی ستارہ خليج فارس تيل ريفائنری کے پہلے مرحلے کے افتتاح سے روزانہ ایک لاکھ 20 ہزار بیرل گیس تیار کی جاتی ہے. اس ریفائنری کے تیسرے فیز کے مکمل آپريشنل ہونے سے یومیہ تین لاکھ 30 ہزار بیرل مائع گیس کی پیداوار ممکن ہوگی.

ستارہ خلیج فارس ایران کی سب سے بڑی تیل ریفائنری ہے جس میں یومیہ کی بنیاد پر مائع گیس کی صفائی، اتپریرک کنورٹر، نفتا تیل کی صفائی، بنزین کی پیداوار کے مقصد سے مٹی کے تیل اور مائع گیس کی صفائی، ڈیزل، ایل پی جی اور جیٹ اینڈھن کی تیاری پر کام کیا جاتا ہے.

ایران کے جنوبی علاقے میں جنوبی پارس نامی توانائی زون سے 485 کلومیٹر لمپنی پائپ لائن ستارہ خلیج فارس فکٹری تک پہنچائی گئی ہے جس سے اس فیکٹری کو تیل مہیا کیا جاتا ہے.

ستارہ خلیج فارس فکٹری آپریشنل ہونے سے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں روزانہ 36 ملین بیرل پیٹرول اور 14 ملین بیرل ڈیزل بنایا جاتا ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں