مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق نائب وزیر خارجہ ایمن سوسن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت اور فوج، ملک کے دفاع سے ذرہ برابر غافل نہیں ہے اور اسرائیلی حملے کی صورت میں ایسا جواب دیں گے کہ جو اس کے تصور میں بھی نہیں ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے دس جنوری دو ہزار اٹھارہ کو اپنی سرزمین پر جارجیت کرنے والے اسرائیلی لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا۔ اس حملے کے بعد اسرائیل نے دوبارہ شام پر جارحیت کی کوشش کی لیکن شامی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے انہیں فورا بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
پیغام کا اختتام/