اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

خطے کے ممالک جنگی اتحاد کے بجائے اسلام کی تہذیب کا پرچم بلند کریں

اعلی ایرانی سفارت کار نے خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ انھیں جنگ کے لئے اتحاد بنانے کے بجائے اسلامی تہذیب کا پرچم بلند کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۱۰
تاریخ اشاعت: 19:58 - December 17, 2018

خطے کے ممالک جنگی اتحاد کے بجائے اسلام کی تہذیب کا پرچم بلند کریںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے کہ جنگی اتحاد کے بجائے خطے کے ممالک کو اسلامی تہذیب و تمدن کے فروغ کا پرچم بلند کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر کمال خرازی کا کہنا تھا کہ جنگ کے نام پر بننے والے اتحاد کو پرشکوہ اسلامی تہذیب کے احیا کی جدوجہد میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی بعض حکومتیں عوام کی منشا اور خواہش کے مطابق کام نہیں کر رہی ہیں اور وہ اپنے عوام کے بجائے بیرونی طاقتوں سے وابستہ ہیں۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ساری دنیا اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ مغربی ایشیا کے پرتلاطم خطے میں ایران استحکام کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران کی حکومت، عوامی عزم و ارادے پر استوار ہے اور وہ علاقائی امن و استحکام کی خاطر خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں