اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۱۶
تاریخ اشاعت: 23:22 - December 17, 2018

او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کر کے وادی کشمیرمیں مظاہرین پر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلواما میں عام شہریوں کی ہلاکت دہشت گردی ہے-

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ نے عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک بنیادی مسئلہ ہے، اپنی ذمہ داری پوری کرے-

واضح رہے کہ ہفتے کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلواما میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد ہوئے مظاہروں پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں کم سے کم سات عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد سے وادی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں