اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں صدر ایران کا پرتپاک خیرمقدم

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، اپنے دورہ ہندوستان کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو اس ملک کی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد پہنچے جہاں ایرپورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے چاہنے والوں اور عقیدتمندوں نے وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۲
تاریخ اشاعت: 19:58 - February 15, 2018

ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں صدر ایران کا پرتپاک خیرمقدممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس عقیدت کی قدردانی کی۔

حیدرآباد میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے قیام کے دوران کے پروگرام میں اس علاقے کے مسلمانوں اور علمائے کرام نیز حیدرآباد میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات کرنا شامل رہا ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کی صبح نئی دہلی میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے ہمراہ وفد کا باضابطہ طور پر استقبال کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں