16 October 2024

علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی بدامنی کا باعث، بہرام قاسمی

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی بدامنی کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۳۳
تاریخ اشاعت: 23:26 - December 22, 2018

علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی بدامنی کا باعث، بہرام قاسمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بہرام قاسمی نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی شروع سے ہی ایک غلط و غیر منطقی اقدام اور بحران و بدامنی کا باعث بنی رہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مغربی ایشیا کے حالات کا گہرائی سے جائزہ لینے سے اس بات کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس حساس علاقے میں کسی بھی بہانے سے اغیار کی فوجی موجودگی بحران و کشیدگی اور اختلافات میں شدت کے علاوہ کسی اور نتیجے کا باعث نہیں بنی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے شام سے ایسی حالت میں فوجی انخلا کا اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی حکومت امریکہ کی فوجی موجودگی کو ہمیشہ اپنے ملک کے قومی اقتدار اعلی کے منافی قرار دیتی رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں