مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سابق سینیٹر،شعلہ بیاں مقرراور وائس آف شہداء کے چیئرمین فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے، انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا تاہم گزشتہ روز ٹرائل کورٹ نے عابدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل سابق سینیٹر کی 2 مزید مقدمات میں بھی ضمانت منظور ہوچکی تھی، فیصل رضا عابدی کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 19 دسمبر کو فیصل رضا عابدی کی توہینِ عدالت کیس میں معافی کو منظور کرتے ہوئے ازخود نوٹس خارج کردیا تھا۔
پیغام کا اختتام/