مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ پولیس کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آپ کی کارکردگی ایسی ہونا چاہیے کہ عوام یہ محسوس کریں کہ ہماری پولیس فورس طاقتور، منصف اور ہوشیار ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے نظم و نسق کے تحفظ میں پولیس فورس کے کردار کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ پولیس کو انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے شایان شان مقام تک پہنچانے کے لیے انتھک جدوجہد کی ضرورت ہے۔
آپ نے فرمایا کہ پولیس تھانے، چیک پوسٹیں، پولیس کا گشت، سب کے سب عوام کی نگاہوں کے سامنے ہیں اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں پائی جانے والی عوامی آرا بھی مسلح افواج اور اسلامی نظام کے حصے میں آتی ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے عوام کے ساتھ پولیس کے برتاؤ میں بہتری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ پولیس کی کارکردگی دانشمندانہ اور مدبرانہ ہونی چاہیے جو عوام میں اطمینان پیدا کرنے اور پولیس پر ان کے اعتماد میں اضافے کا باعث ہو۔
پیغام کا اختتام/