اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انڈونیشیا میں سونامی 1000 کے قریب افراد ہلاک و زخمی

سونامی کے بعد امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۴۵
تاریخ اشاعت: 23:33 - December 23, 2018

انڈونیشیا میں سونامی 1000 کے قریب افراد ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی میں اب تک 168 افراد ہلاک اور 745 زخمی ہو گئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔

انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس 28 ستمبر کو انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں