مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مظاہرے ختم کرنے کے بارے میں فرانسیسی صدر کی اپیل کے باوجود یلو جیکٹ تحریک چھٹے ہفتے میں داخل ہو گئی۔
کرسمس کی خوشیوں میں روشن شہر پیرس بدترین تشدد کی زد میں ہے اور شہر میں توڑ پھوڑ اور آگ لگائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پیرس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر کے انھیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض پولیس اہلکار اپنی بندوقیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
البتہ فرانسیسی پولیس نے ایک سو چالیس افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔فرانس میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں اس بار بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
فرانس میں حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسوں پر لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔