16 October 2024

عراق کی عوامی رضاکار فورس کا اعلان آمادگی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۶۰
تاریخ اشاعت: 21:22 - December 25, 2018

عراق کی عوامی رضاکار فورس کا اعلان آمادگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے دہشت گردوں کی حمایت سے شام کی قانونی بشار اسد حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے سات برسوں کی ناتوانی کے بعد انّیس دسمبر کو  اعلان کیا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کو عنقریب نکال لیا جائے گا۔

امریکہ، داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مہم کے بہانے شام میں اس ملک کی حکومت سے اجازت حاصل کئے بغیر غیر قانونی طور پر اپنے فوجی تعینات کئے ہوئے ہے۔

دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے شام میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں ہے کہ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آغاز میں اعتراف کیا تھا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کی تشکیل کی ذمہ دار، امریکی حکومت رہی ہے۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے صوبے نینوا کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر حیدر عادل نے بھی شام سے ملنے والی سرحدوں امن کی برقراری کے لئے عراق کی سیکورٹی فورس، جنگی طیاروں اور فضائیہ کے تعاون کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عراق کی تعمیر نو اور عراقی پناہ گزینوں کو واپس وطن پہنچانے کے سلسلے میں بغداد حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔

انھوں نے منگل کے روز بغداد میں ویٹیکن کے وزیر خارجہ پیٹرو پارولن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق کی حکومت، فوجی لحاظ سے داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دینے کے بعد اس گروہ کے افکار ختم کرنے کی راہ میں استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے افکار تمام ملکوں اور قوموں کے لئے خطرناک ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے دنیائے کیتھولک کے رہنما کے آئندہ دورہ عراق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد عناصر کہ جنھوں نے عراقی عوام منجملہ عیسائیوں کے خلاف وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا، عراق قوم سے نہیں رہے ہیں۔

اس موقع پر ویٹیکن کے وزیر خارجہ پیٹرو پارولن نے بھی کہا کہ عراق سے دہشت گردی کے خاتمے کے بعد قیام امن اور اس ملک کی تعمیر نو کے لئے حکومت عراق کی کوششوں کی حمایت کئے جانے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ویٹیکن کے وزیر خارجہ پیٹرو پارولن نے عراق میں نئے عیسوی سال کے جشن میں شرکت کے لئے عراق کے دارالحکومت بغداد کا دورہ کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں